خرید و فروخت

اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کاحکم

فتوی نمبر :
18710
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کاحکم

اسٹاک ایکسچینج میں رقم لگانا حلال ہے یا حرام یا مکروہ ہے؟ مجھے اس کی مکمل وضاحت کر دیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں دو طرح سے رقم لگائی جاتی ہے ۔ (1) لمبی مدت پر انویسٹمنٹ کرنا کہ جیسے میں نے 2007 ء میں شیئرز خریدے اور پھر میں اس کمپنی میں اپنے شیئرز کے بقدر پارٹنر بن گیا اور کمپنی جو کچھ کمائے گی اس میں سے کچھ کٹوتی کر کے مجھے رقم دے گی ۔ (2) شارٹ مدت انویسٹمنٹ کرنا کہ اس میں رقم لگانے والا شیئرز خرید کر اپنے قبضہ میں لے لیتا ہے، جب کچھ مہینوں یا ہفتوں بعد رقم بڑھ جاتی ہے اسے بیج دیتا ہے، (جسے کیپیٹل گین کہتے ہیں)۔
از راہ کرم اس معاملہ قرآن و حدیث کی روشنی میں میری فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت درج ذیل چار شرطوں کے ساتھ جائز ہے۔
(۱) جس کمپنی کے شیئرز خریدے جار ہے ہیں ، وہ کمپنی کسی حرام کا روبار میں ملوث نہ ہو۔
(2) اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال اثاثوں (LIQUID ASSESS) یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ کمپنی نے کچھ فکسڈ اثاثے (FIXED ASSESTS) حاصل کر لئے ہوں مثلاً : بلڈ نگ بنالی ہو یا زمین خرید لی ہو وغیرہ ۔
(۳) اگر کمپنی کا بنیادی کا روبار حلال ہو ، لیکن کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کی سالانہ میٹنگ میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھائی بھائے۔
(۴) چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا ایک حصہ ہے ، وہ یہ ہے کہ جب منافع تقسیم (DIVIDEND) ہو تو وہ شخص انکم اسٹیٹ منٹ کے ذریعے معلوم کرلے کہ آمدنی کا کتنا فیصد حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے ؟ پھر جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے ، اس کو صدقہ کر دے۔
لہذا مذکورہ بالا تمام شرائط کی مکمل پابندی کے ساتھ اگر شیئرز کا کاروبار کیا جائے، تو اس سے حاصل شدہ نفع بھی حلال ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (عن جابر قال: «لعن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - آكل الربا» ) ، أي: آخذه وإن لم يأكل، وإنما خص بالأكل لأنه أعظم أنواع الانتفاع كما قال - تعالى: {إن الذين يأكلون أموال اليتامى ظلما} [النساء: 10] (ومؤكله) : بهمزة ويبدل أي: معطيه لمن يأخذه، وإن لم يأكل منه نظرا إلى أن الأكل هو الأغلب أو الأعظم اھ (5/ 1916)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): تحت (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك اھ (6/ 462) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد وقار سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18710کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات