ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا پاکستان کی نیشنل سیونگ اسکیم میں پیسے لگانا حلال ہیں ؟ یہاں ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ ، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ وغیرہ بہت سی اسکیمیں ہیں۔ برائے مہربانی ہمیں بتائیں کہ کیا یہ اسکیمیں حلال نہیں ؟
نیشنل سیونگ اکاؤنٹ اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ وغیرہ کے معاملات چونکہ سود پر مبنی ہوتے ہیں ، اس لیے اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی خالص سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
قال اللہ تعالى : {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ } [النساء: 29]
وقال الله تعالى : {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا } [البقرة: 275]
و في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855) واللہ اعلم بالصواب