سیونگ سرٹیفکیٹس

BLESSED FRIDAY سے شوپنگ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
79476
| تاریخ :
2024-11-22
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / سیونگ سرٹیفکیٹس

BLESSED FRIDAY سے شوپنگ کرنے کا حکم

بلیسڈ فرائیڈے سے شاپنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں ”Blessed Friday“ ”جمعہ مبارک“ جو بلیک فرائیڈے(جوکہ غیر مسلموں کا ایک معاشرتی اور ثقافتی دن ہے) کے بالمقابل موجودہ زمانہ میں بعض لوگوں نے نام رکھا، جس میں اشیاء کی خرید وفروخت کم قیمتوں پر ہوتی ہے، لہذا Blessed Friday Sale (جمعہ مبارک سیل) سے شاپنگ کرنا شرعاً درست ہے، بشرطیکہ اس میں خریدوفروخت کے شرعی اصولوں کی رعایت رکھی جاتی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: یٰایھا الذین اٰمنوا لا تأکلوا أموالکم بینکم بالباطل إلا أن تکون تجارۃ عن تراض منکم الآیۃ(سورۃ النساء، آیت 29)۔
وقال تعالی: وأحل اللہ البیع وحرم الربٰوا الآیۃ(سورۃ البقرۃ، آیت 275)۔
وفی أحکام القرآن للتھانوی: قولہ تعالی: "أحل اللہ البیع وحرم الربوا" عموم فی إباحۃ سائر البیاعات، لأن لفظ البیع موضوع لمعنی معقول فی اللغۃ، وھو تملیک المال بما بإیجاب وقبول عن تراض منھما ھذا ھو حقیقۃ البیع فی مفھوم اللسان، ثم منہ جائز ومنہ فاسد إلا أن ذلک غیر مانع من اعتبار عموم اللفظ متی اختلفنا فی جواز بیع أو فسادہ، ولا خلاف بین أھل العلم أن ھذہ الآیۃ وإن کان مخرجھا مخرج العموم فقد أرید بہ الخصوص، لأنھم متفقون علی حظر کثیر من البیاعات، نحو بیع ما لم یقبض، وبیع ما لیس عند الانسان، وبیع الغرر المجاھیل، وعقد البیع علی المحرمات من الأشیاء، وإنما خصت ھذہ منھا بدلائل، وھو غیر مانع اعتبار عموم لفظ الآیۃ فیما لم تقم الدلالۃ علی تخصیصہ الخ(ج 1، ص 672، ط: ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79476کی تصدیق کریں
0     441
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قومی بچت اکاؤنٹ کے منافع حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • نیشنل سیونگ سر ٹیفیکیٹس خریدنا اور اس کے منافع وصول کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • قومی بچت میں بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس لینے اور اس پر منافع لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • BLESSED FRIDAY سے شوپنگ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • گورنمنٹ کی بہبود سرٹیفکیٹ اسکیم میں شمولیت کرکے منافع کمانا

    یونیکوڈ   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • قومی بچت کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
  • قومی بچت میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سیونگ سرٹیفکیٹس 0
Related Topics متعلقه موضوعات