امامت و جماعت

چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ صف میں کھڑاکرنے کاحکم

فتوی نمبر :
19849
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ صف میں کھڑاکرنے کاحکم

میرا سوال یہ ہے کہ نماز باجماعت کے وقت بچوں کو صف میں کدھر کھڑا کرناچاہیے؟ اور کیا ان کو صف میں کہیں بھی اپنے ساتھ کھڑا کیا جاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بالکل چھوٹے بچے جو مسجد کے آداب اور پاکی ناپاکی کو بھی نہ سمجھتے ہوں ان کو تو مسجد لانا بھی درست نہیں البتہ سمجھدار بچے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ بچوں کی صف آخر میں علیحدہ بنائی جائے تاہم اگر اس میں یہ اندیشہ ہو کہ دیگر نمازیوں کی نماز خراب کریں گے تو بچوں کو بڑوں کے ساتھ ہی متفرق کرکے صف میں کھڑا کرنا بھی جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الهداية: وصف الرجال ثم الصبيان ثم النساء لقوله عليه السلام ليليني منكم اولوا الاحلام والنهي - (ج۱) ص ۱۲۳).
وفي تقريرات الرافعي: قال الرحمتى ربما يتعين في زماننا ادخال الصبيان في صفوف الرجال لان المعهود منهم اذا اجتمع صبيان فاكثر تبطل صلاة بعضهم ببعض وربما تعدى ضرر هو الى افساد صلاة الرجال انتھی (ج۱ ص ۷۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 19849کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات