سلفی اور بریلوی کون ہیں؟ ان کی اصلیت کیا ہے؟
’’سلفی‘‘ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو اہلِ حدیث کہلواتے ہیں اور درحقیقت خواہشاتِ نفسانیہ کے پیرو اور احادیثِ صحیحہ کثیرہ کے عملاً منکر اور تارک ہیں اور ’’سلفِ صالحین‘‘ کے راستے سے ہٹے ہوئے ہیں تو بعینہٖ اسی طرح جیسے تقدیر کے منکر قدریہ کہلاتے ہیں اسی طرح خواہشاتِ نفسانیہ پر عمل کرنے اور علماء وآئمہ مجتہدین کی تغلیظ کرنے والے سلفی کہلاتے ہیں۔
اور ’’بریلوی‘‘ اصلاً حنفی ہیں مگر اتباعِ سنت کو چھوڑ کر رسوم و رواج کے اتباع اور بعض مشرکانہ اور جدید قسم کے عقائد اختیار کرنے کی بناء پر شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں اہلِ شرک و بدعت کے زمرے میں آتے ہیں، اگرچہ اس کے باوجود بھی وہ نہ صرف اپنے آپ کو اہل سنت کہلواتے ہیں بلکہ اس یعنی اہل سنت کے لفظ کو اپنے لئے ہی مرہون اور خاص تصور کرتے ہیں۔ واللہ اعلم