السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ان مسائل کے بارے میں کہ
(۱) الیکٹر و نکس کے آلات کی خرید و فروخت کیسی ہے؟
(۲) کمپیوٹر اور LCD اور ان کی اسیسریز کی خرید و فروخت کیسی ہے؟
(۳) ویڈیو گیمز کے سوفٹ ویئرز ، ویڈیو گیمز جو بازار میں بچوں کے لئے کمر شل رکھی جاتی ہیں، ان کا بنانا پھر فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
(۴) ویڈیو گیمز کی اسیریز مثلا ہنڈل ، بٹن، ٹوکن، ٹوکن سوئچ، تاریں JOYPAD، وغیرہ کا بنانا، خرید و فروخت کرنے کا حکم؟
(۵) ان تمام اشیاء کی مرمت کے کام کا کیا حکم ہے؟ والسلام
جن آلات کے وضع اور اس کا استعمال جائز مقاصد کے لیے ہی ہو اگرچہ اس کا استعمال منکرات کے لیے بھی ہو سکتا ہو، ایسے آلات کی خرید و فروخت اور ان کی مرمت جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز ہے۔
ففي بدائع الصنائع: ويجوز بيع آلات الملاهي من البربط والطبل والمزمار والدف ونحو ذلك عند أبي حنيفة (إلی قوله) ولأبي حنيفة رحمه الله أنه يمكن الانتفاع بها شرعا من جهة أخرى بأن تجعل ظروفا لأشياء ونحو ذلك من المصالح اھ (5/ 144) واللہ اعلم بالصواب
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1