کسی ایسےشخص کے لئے دعائے مغفرت کرنا کیسا ہے جو خود کشی کرکے فوت ہوا ہو، اور اگر اس کاکبھی دل دکھایا ہو یا پھر اس کے کچھ حقوق رہتے ہوں ہم پر تو کیا کریں؟
خود کشی کرکے مرنے والا اگرچہ گناہ گار ہے، تاہم اسکے لئے دعاء مغفرت کرنا جائز اور درست ہے، اگر مرحوم کا کسی نے دل دکھایا ہو تو اسکے حق میں دعاء مغفرت اور توبہ واستغفار کرنے سے امید ہے کہ دل دکھانے والے کو اللہ تعالٰی معاف فرمادے، تاہم اگریہ وضاحت کردی جائے کہ حقوق کس قسم کے ہیں، تو ان شاء اللہ غور کرکے اسکا جواب دیا جاسکتا ہے۔
کما فی الدر المختار: (من قتل نفسہ) ولو (عمدا یغسل ویصلی علیہ) بہ یفتیٰ وان کان اعظم وزراً من غیرہ الخ (ج1 صـ211 ط: سعید)۔