السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!انگلینڈ میں اکثر مساجد میں ریڈیو کا سسٹم لگا ہوا ہے اس سسٹم کے ذریعہ ہم پانچ اوقات نماز باجماعت اور رمضان میں تراویح کو براڈ کیسٹ کرتے ہیں، لوگ اپنے گھر میں ریڈیو کو چالو کر کے اذان وجماعت کو سن سکتے ہیں، کیا جائز ہے اذان و نماز ریڈیو میں براڈ کیسٹ کرنا؟ اگر اس طرح کرنا جائز نہیں ہے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ امام، انتظامیہ یا مصلی؟
تراویح یا اذان یا نماز کو کیسٹ میں محفوظ کرنا یا براہِ راست سننے کا کوئی اور طریقہ کار اختیار کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔