حمل و زچگی

کیا فرٹیلائزیشن جائز ہے؟

فتوی نمبر :
23402
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / حمل و زچگی

کیا فرٹیلائزیشن جائز ہے؟

میری ہیڈ کی بیٹی کی ڈیلوری کے وقت موت ہوگئی ہے اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اب وہ دوبارہ ماں نہیں بن سکتی، وہ واہگہ بارڈر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی ہیں، وہا ں نہ موبائل کے سگنل آتے ہیں اگر ان کا آپ سے رابطہ ہوتا تو وہ بہتر بتا سکتی تھی، لیکن اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو آپ انہیں فرٹیلائزیشن کے بارے میں رہنمائی فراہم کردیں کہ اس کے بارے میں اسلام کیا کہتے ہیں؟ اور یہ اسلام میں جائز ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مصنوعی طریقے سے حمل ٹہرنے اور حصول اولاد کے لیے جو مختلف طرق رائج ہیں ان میں سے سخت مجبوری کے تحت صرف اس طریقہ کی گنجائش معلوم ہوتی ہے کہ مادہ منویہ اپنے زندہ شوہر کا ہو پھر شوہر اوربیوی کے نطفہ کا باہم اختلاط کر کے وہ بیوی کے رحم میں رکھ دیا جائے، جہاں وہ حمل پرورش پائے اور یہ عمل خود بیوی یا اس کے شوہر یا کسی ماہر معالج عورت سے کروایا جائے، اور اس دوران ستر وحجاب کا پورا خیال رکھا جائے کہ ضرورت سے زیادہ ہر گز نہ کھولا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الاسلامی : التلقيح الصناعي: هو استدخال المني لرحم المرأة بدون جماع. فإن كان بماء الرجل لزوجته، جاز شرعاً، إذ لا محذور فيه، بل قد يندب إذا كان هناك ما نع شرعي من الاتصال الجنسي. وأما إن كان بماء رجل أجنبي عن المرأة، لا زواج بينهما، فهو حرام الخ (4/2649)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قدیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23402کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بخار کےانجکشن سےعورت کا حمل ساقط ہوجانے پر ڈاکٹر کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • حالتِ حمل میں جماع کرنا- کیا عورت اپنے شوہر کے عضو مخصوص کو ہاتھ سے سہلا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی سے حالتِ حمل میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • ولادت کے بعد, , چالیس دن کے اندر فوت ہو جانے والی عورت کی شہادت کا رتبہ - قبل از قیامت فوت شدہ بچوں کی ارواح کا ٹھکانہ

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • دوران حمل بیوی سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • کیا فرٹیلائزیشن جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • تھیلیسمیا بیماری کے خوف سے حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • پانچ ہفتوں کے حمل کے اسقاط کاحکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اسقاطِ حمل کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی کو الٹیاں آنے کی وجہ سے سات ماہ کے حمل کو ضائع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اولاد کے گمراہ ہونے کے خوف سے اولاد پیدا نہ کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
Related Topics متعلقه موضوعات