السلام و علیکم! برائے کرم یہ ارشاد فرمائیں کہ سالی محرم ہے یا نامحرم ہے؟ کیا سالی سے پردہ ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہی کہ چونکہ سالی سے نکاح بیوی کی زندگی میں نہیں ہو سکتا اس لئے وہ بیوی کی حیات میں محرم اور بیوی کی وفات کے بعد نا محرم ہے لہذا بیوی کی حیات میں اس سے وہ تمام روابط رکھے جائیں جو دیگر محارم سے رکھے جاتے ہیں، جواب عطا فرما کر ممنون فرمائیں؟
واضح ہو کہ شرعاً محرم وہ عورت ہے جس سے نکاح کرنا ہمیشہ کیلئے حرام ہو جبکہ سالی ایسی نہیں ہے لہذا سالی اور بہنوئی غیر محرم ہیں، ان کا باہم پردہ کرنا لازم ہے۔
فی الدّر المختار: (ومن محرمہ) هي من لا یحل لہ نکاحہا أبدًا بنسب أو سبب ولو بزنا الخ.(ج ۶ ص ۳۶۷) واللہ اعلم