سلام کے بعد، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام میں اورل سیکس (منہ کے ذریعے جنسی عمل) جائز ہے یا نہیں؟ اگر اورل سیکس کنڈوم استعمال کرتے ہوئے کیا جائے تو کیا یہ جائز ہوگا؟ اور اگر اورل سیکس جائز نہیں ہے لیکن پھر بھی کسی نے یہ عمل کر لیا ہو، تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضائے مخصوصہ کو منہ میں لینا اور چوسنا وغیرہ اگر چہ غبارہ کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو نا پسندیدہ اور مکروہ حرکت ہے، اس سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر کسی نے لا علمی میں ایسا کر لیا ہو تو اُسے چاہیے کہ اس قبیح اور ناپسندیدہ اور حیوانی حرکت سے احتراز اور ماتقدم پر توبہ اور استعفار کرے۔
ففي الفتاوى الهندية: إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة اھ (5/ 372)
بیوی یا بچے کی صحت کے پیشِ نظر مباشرت نہ کرنا- مانعِ حمل تدابیر اختیار کرنے کے احکام
یونیکوڈ جنسی مسائل 0