میزان بینک ہاؤس اسکیم چلا رہا ہے، اس کی لنک نیچے دی گئی ہے، ازراہ کرم لنک چیک کر کے مجھے بتائیں کہ یہ اسکیم سود سے پاک ہے یا نہیں، اور کیا ہم اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ لنک یہ ہے، nhp! www,weezaubank.com/easyhome. Aspx ۔
ہماری معلومات کے مطابق پاکستان میں میزان بینک ، بینک اسلامی، اسلامی طریقہ کار کے مطابق جید علماء کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں، اور فائنانسنگ کی مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ لوگوں سے مضاربہ کی بنیاد پر رقوم وصول کرتے ہیں، اور مرابحہ سلم ،استصناع ، اجارہ یا شرکتِ متناقصہ کے عقود کے تحت کاروبار میں لگاتے ہیں، اور آنے والے نفع ونقصان کو تمام شرکاء پر تقسیم کرتے ہیں، اس لئے ان سے مذکور اسیکم لینا درست ہے۔