- اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ -
میری بیوی کا دوبار آپریشن سے الحمدللہ بیٹیاں پیدا ہوچکی ہیں، اب ہم دنوں چاہتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں نیک اور خوبصورت سا بیٹا بھی عطا فرمائے، میری اہلیہ کا تیسرا مہینہ چل رہا ہے حمل کا، تو آپ مجھے اور میری بیوی کیلئے کوئی ایسا عمل بتادیں جس سے اللہ پاک ہمیں عافیت کے ساتھ خوبصورت بیٹا بھی عطا فرمائے۔
نمازوں اور دعاؤں کے ساتھ اگر درج ذیل وظائف کا بھی اہتمام کرلیا جائے تو انشاء اللہ مراد پوری ہوجانے کی امید ہے:
(۱) حمل ٹھہرنے کے بعد عورت کے پیٹ پر انگلی سے ۷۰؍ بار گول لکیر کھینچے اور ہر دائرہ کے ساتھ ’’یا متین‘‘ کہے۔
(۲) حمل کے شروع مہینوں میں عورت کی داہنی پسلی پر سورۃ الاعلیٰ (پارہ ۳۰) لکھے۔
(۳) جب بچہ پیٹ میں ہو تو اس وقت اس کا نام ’’محمد‘‘ تجویز کیا جائے۔ واللہ اعلم!