میں بہت ٹائم سے بیروزگار ہوں اور میں اپنا فلیٹ بیچ رہا ہوں , پر کوئی پارٹی نہیں آ رہی ہے , دیکھنے بھی نہیں آ رہی , پلیز جلدی سے کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرا فلیٹ جلد اور اچھے ویلیو میں چلا جائے ,پلیز جلد بتا دیں ۔ شکریہ
نماز باجماعت کے اہتمام کے ساتھ ساتھ فجر کی نماز کے بعد سورۂ یسین اور مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت صلاۃ الحاجات اور مسنون دعائے حاجات کا اہتمام کریں ، سارے مسائل اللہ جل شانہ حل فرما دیں گے , دعائے حاجات مسنون دعاؤں کی کتاب میں مل جائے گی۔
نیز حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے " اعمالِ قرآنی" میں حاجت روائی کے لیے ایک عمل لکھا ہے جو کہ درج ذیل ہے:
"بسم اللہ الرحمن الرحیم "بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ جب ایک ہزار پورے ہوجائیں تو دورکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کریں ،پھرپڑھنا شروع کریں اور ایک ہزار کے بعد پھر اسی طرح دو رکعت پڑھ کے دعا کریں ،غرض اسی طرح بارہ ہزار پورے کریں ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔