وظائف و عملیات

کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

فتوی نمبر :
60891
| تاریخ :
2005-12-20
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ غیر اعتمادی کی وجہ سے مجھے اپنے آپ سے نفرت ہو رہی ہے، اس وجہ سے نہ نماز میں دل لگتا ہے، نہ تلات میں، اور نہ ہی دنیاوی کاروبار میں، حالانکہ اللہ کے فضل سے تبلیغ میں وقت بھی لگاتا رہتا ہوں، لیکن روزبروز اپنی ذات سے نفرت بڑھتی رہتی ہے۔میرا ہرکام میری توقعات کے عین مخالف ہو جاتا ہے، اور آج تک کسی کام میں کامیابی نہیں ہوئی، میری عمر چوبیس(۲۴) سال ہے، لیکن مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے چالیس(۴۰) سال کا لگ رہا ہوں۔ براہِ مہربانی میرا مسئلہ سنجید گی سے حل کر کے میری زندگی بچائیں، سخت پریشانی کا شکار ہوں،نیز اچھے روزگار کےلیے کوئی وظیفہ بھی تحریر کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم سائل صاحب ! بلاوجہ پریشان و نااُمید ہونے کی ضرورت نہیں، ربِّ کریم کی قدرتِ کاملہ پر نظر رکھتے ہوئے اپنے مشاغل اور پنج وقتہ فرائض کی بجاآوری میں لگے رہیں انشاء اللہ ضرور بہتری ہوگی، تاہم اگر آپ کےلیے ہمارے یہاں جامعہ بنوریہ سائٹ ایریا کراچی تشریف لانا ممکن ہو تو بہتر ورنہ تیسرے کلمہ کا ورد بکثرت کریں خصوصاً صبح و شام کی نماز کے بعد تو سو مرتبہ ضرور پڑھ لیا کریں اور اس طرح اس کے بعد دعا بھی کیا کریں اور یہ عمل اکیس دن رکھنے کے بعد اپنی ایمانی کیفیت کے بارے میں ضرور آگاہ کریں۔
جبکہ نمازِ عصر کے بعد سات مرتبہ سورہ مزمل، ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور (یارزّاقُ، یا لطِیفُ، یا قَوِیُّ، یا ودُوْدُ، یا روُوْفُ) ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دعا کیا کریں اور یہ عمل چاند کی تاریخ کے اعتبار سے پہلے یا دوسرے عشرے کے پیر یا بدھ کے دن شروع کر کے چالیس دن تک مسلسل اسی وقت پڑھنے کا معمول بنا لیں، ان شاءاللہ کاروباری پریشانی ضرور ختم ہو کر رہے گی ، یہ نسخہ انتہائی مجرب ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60891کی تصدیق کریں
1     3670
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات