وقف

غیر موقوفہ قبرستان کو مسجد میں داخل کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
29446
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

غیر موقوفہ قبرستان کو مسجد میں داخل کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام قرآن وسنت کی روشنی میں اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
مسجد کے سامنے ایک راستہ ہے،جو شارعِ عام ہے اور اس راستے کے ساتھ ایک پلاٹ ہے اور یہ ذاتی ملکیت ہے،جس میں صاحبِ پلاٹ اپنے مردوں کی تدفین کرتا تھا،ایک عرصہ ہوچکا ہے،اس میں مردوں کو دفن کرنا چھوڑ دیا ہے،آخری مردہ تقریباً سال پہلے اس میں دفن کیا گیا تھا ،اب قبروں کے نشانات ختم ہوچکے ہیں، مسجد کی توسیع کے لئے جگہ کی ضرورت ہے، صاحبِ پلاٹ فوت ہوچکا ہے، اور ورثاء یہ پلاٹ مسجد کو دینا چاہتے ہیں، تو کیا یہ راستہ اور پلاٹ مسجد میں شامل کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟مسجد والے یہ چاہتے ہیں کہ راستہ اور پلاٹ کا کچھ حصہ مسجد میں شامل کرلیا جائے اور پلاٹ کے کچھ حصے پر راستہ نکال لیا جائے،ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ جب کہ ورثاء اس پر راضی ہیں۔
نوٹ: نہ صاحبِ پلاٹ نے اپنا پلاٹ وقف کیا تھا اور نہ ہی اس کے ورثاء نے اس پلاٹ کو قبور کے لئے وقف کیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور قبرستان میں اگر قبریں اتنی پرانی ہوچکی ہوں کہ ان میں مدفون مردے مٹی بن چکے ہوں تو مالک یا اس کے ورثاء کی اجازت سے مذکور پلاٹ کو مسجد میں داخل کرنا جائز اور درست ہے،جبکہ راستہ کا کچھ حصہ توسیع مسجد کی غرض سے لے لینا اور اس کا متبادل راستہ بھی نکال دیا جائے،نیز عوام الناس کو اس سے کوئی تنگی اور ضرر بھی لاحق نہ ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: جاز زرعه والبناء علیه اذا بلی وصار تراباً اھ(2/238)۔
وفی التبیین:ولوبلی المیت وصار ترابا جاز دفن غیرہ وزرعه والبناء علیه اھ(1/589)۔
وفی البزازیة: مسجد ضاق باھله وبجنبه طریق للعامة لابأس بأن یلحق بالمسجد من طریق العامة وذکر القاضی انه یلحق بالمسجد اذا کان لایضر بالعامة أما اذا اضر بالعامة فلایلحق به اھ(6/268)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29446کی تصدیق کریں
0     695
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات