میں نے ایک کمپنی سے آن لائن قسطوں پر موبائل خریدا جس میں وہ مجھے تیرہ (13) قسطوں پر پینتیس (35) ہزار ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ایڈوانس میں رقم آٹھ ہزار ادا کرنی ہے، اور ہر ماہ 2250 روپے بارہ ماہ کی قسطوں پر ادا کرنے ہیں، مارکیٹ میں اس کی اصل قیمت ستائیس سے اٹھائیس ہزار روپے ہے، پہلے کمپنی نے مجھے سات ماہ کی قسطوں کی پیشکش کی جس میں ایڈاونس کی طور پر نو ہزار روپے ادا کرنے ہونگے اور 3500 روپے ہرماہ ، لیکن اس کی میں استطاعت نہیں رکھ سکتا تھا، اسی وجہ سے میں نے کمپنی والوں سے کہا کہ میری ضرورت اور سہولت کو مدّ نظر رکھ کر مجھے کچھ کمی کے ساتھ موبائل فون دیں، اس پر کمپنی والوں نے تیرہ ماہ کی قسطیں ادا کرنے کی سہولت دی، جیسا کہ میں نے ماقبل میں ذکر کردیا ہے، میں نے ان کا معاہدہ پڑھا جس کے مطابق اگر میں ایک بھی قسط بر وقت ادا کرنے میں نا کام رہا تو ان کی طرف سے کوئی اضافی چار جز لاگو نہیں ہوتے ہیں، اسی طرح اگر میں دس ماہ کے اندر ساری رقم ادا کرلوں تب بھی ان کی طرف سے رقم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے، میں نے ایک فتوی اس سے متعلق پڑھا تھا جس کے مطابق یہ سود سے پاک معاملہ ہے، تب ہی میں نے موبائل فون خریدا ہے، آپ احباب سے گزارش ہے کہ مجھے شریعت کی روشنی میں بتائیں، کہ کیا یہ سود ہے یا نہیں، اگر سود ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟َ
سوال میں درج صورت سے موبائل کی خریداری سودی معاملہ نہیں بلکہ بیع مؤجل (ادھا ر قیمت پر خریداری) ہے جو بلاشبہ جائز ہے۔
کما فی سنن الترمذی: عن أبي هريرة قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة. وفي الباب عن عبد الله بن عمرو، وابن عمر، وابن مسعود. حديث أبي هريرة حديث حسن صحيح. والعمل على هذا عند أهل العلم، وقد فسر بعض أهل العلم قالوا: بيعتين في بيعة أن يقول: أبيعك هذا الثوب بنقد بعشرة، وبنسيئة بعشرين، ولا يفارقه على أحد البيعين، فإذا فارقه على أحدهما فلا بأس إذا كانت العقدة على أحد الخ (2/524/رقم الحدیث 1231)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله: لزم كل الثمن حالا) لأن الأجل في نفسه ليس بمال، فلا يقابله شيء حقيقة إذا لم يشترط زيادة الثمن بمقابلته قصدا، ويزاد في الثمن لأجله إذا ذكر الأجل بمقابلة زيادة الثمن قصدا، الخ (5/142)۔
و فی البحر الرائق: (ولو اشترى بألف نسيئة، وباع بربح مائة، ولم يبين خير المشتري) لأن للأجل شبها بالمبيع ألا ترى أنه يزاد في الثمن لأجل الأجل،الخ (6/142)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1