السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مفتی صاحب!
ایک مسئلہ درپیش ہے جو کہ میں نے بہت کتابوں کا مطالعہ کیا ، علماءِ کرام سے پوچھا ، مگر مجھے کوئی مستند جواب نہیں ملا اور میرا دل مطمئن نہیں ہوا ، مسئلہ یہ ہے کہ میرے سسرال برادری میں یہ بات بہت زیادہ مشہور ہے کہ اگر غیرمحرم مرد یا غیرمحرم عورت نے کسی برتن سے پانی پیا ہے یا کھانا کھایا ہے چائے یا دودھ استعمال کرتا یا کرتی ہے تو وہ استعمال شدہ اشیاء غیرمحرم مرد عورت کا ، اور عورت غیرمحرم مرد کی استعمال شدہ چیز کو حرام سمجھا جاتا ہے اور اس کو استعمال نہیں کیا جاتا ، محرم استعمال کرے تو ٹھیک ، ورنہ چیز کو ضائع کردیا جاتا ہے اور کھانے والے اشیاء استعمال کرنے والے پر طعن و تشنیع کی جاتی ہے ، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی جواب عنایت فرمائیں اور ہمارا دل مطمئن فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
واضح رہے کہ عام صورت حال میں اجنبی مرد کے لۓ ، اجنبیہ عورت کا جھوٹا ، اسی طرح اس کے برعکس اجنبیہ عورت کے لیے اجنبی مرد کا جھوٹا ، حلال ہے، البتہ اجنبی مرد یا اجنبیہ عورت کی طرف قلبی میلان اور تلذذ کے تصور کے ساتھ اس کے جھوٹے کا استعمال کرنا مکروہ ہے ، جبکہ فی نفسہ جھوٹے میں کوئی حرمت ، نجاست یا خرابی نہیں ہوتی۔
کما فی در المختار : (فسؤر الآدمي مطلقا) و لو جنبا أو كافرا أو امرأة ، نعم يكره سؤرها للرجل كعكسه للاستلذاذ و استعمال ريق الغير ، و هو لا يجوز مجتبى .(۱/۲۲۲)۔
و کما فی الھندیۃ : و کراھۃ سؤر المرأۃ للأجنبی کسؤرہ لھا لیس لعدم طھارتہ ، بل للإستلذاذ کذا فی النھر الفائق الخ( ۱/ ۲۳)۔
و کما فی البحرائق : فقد صرح فی المجتبی من باب الحظر و الإباحۃ أنہ یکرہ سؤر المرأۃ للرجل و سؤرہ لھا الخ(۱/ ۱۲۶)۔
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0