دفاتر میں ہم افسران کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیتے ہیں دوران ڈیوٹی افسران چائے سگریٹ کھانا وغیرہ اپنے لئے یا اپنے مہمانوں کے لئے منگواتے ہیں جس کے لئے وہ ہمیں کہتے ہیں لیکن ہمیں اسکی رقم ادا نہیں کرتے اب ہمیں اپنی جیب یا لوگوں سے جو دفاتر میں اپنے کاموں کے لئے آتے ہیں ان سے رقم لے کر یا پھر اپنی جیب سے وہ اشیاء منگوانی پڑتی ہیں اسکا کیا حکم ہے رہنمائی فرما دیجئے
واضح ہو کہ کسی بھی شخص کے لیے دوسرے لوگوں سے ان کی طیب نفس (دلی رضامندی) کے بغیر کوئی چیزمنگوانا اور استعمال کرناشرعاجائز نہیں، اور احادیث مبارکہ میں سختی سےاسکی ممانعت آئی ہے۔ اس لیے سوالم میں مذکورطریقہ کار کے مطابق افسران کا اپنے ماتحت ملازمین کو رقم دیئے بغیران سے اشیاء منگوانا اور اس کے لیے ان ملازمین کاآنے والے افراد سے رشوت وصول کرنا ہردوامورشرعاناجائز اورحرام ہے، جس اجتناب لازم ہے۔
اور آفسران بالاکو بھی چاہیے کہ وہ آفس کے اس طرح اخراجات کے لیے یا توباقاعدہ فنڈوغیرہ کا انتظام کروائیں، یا اس کے لیے ملازمین کو ذاتی رقم دیکر اشیاء منگوانے کا اہتمام کریں۔
کمافی مشکوۃ المصابیح:
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: « أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ إِلَّا بطِيْبِ نَفْسٍ مِنْهُ» ( ص ۲۵۵)
ترجمہ : ابو حرہ رقاشی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : خبردار کسی پر ظلم و زیادتی نہ کرو، خبردار کسی آدمی کی ملکیت کی کوئی چیز اس کی دلی رضامندی کے بغیر لینا حلال اور جائز نہیں ہے ۔
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0