ہمارے آفس میں آٹا گوند کر رکھا تو بلی نے منہ ماردیا، تو آفس والوں نے وہ آٹا ضائع کردیا، مہربانی فرماکر قرآن و حدیث کے مطابق جواب ارسال کریں کہ اس کے علاوہ اور کن کن جانوروں کا جھوٹا مسلمان کھاسکتا ہے یا پی سکتا ہے؟
بلی کا جھوٹا ناپاک نہیں بلکہ صرف مکروہ ہے، اس لیے سائل کے آفس والوں کو وہ آٹا ضائع نہیں کرنا چاہیے تھا، جبکہ انسان اور وہ تمام جانور جن کا گوشت کھانا حلال ہے، ان کا جھوٹا کھانا جائز ہے، اور جن جانوروں کا گوشت حرام ہے، ان کا جھوٹا بھی ناپاک اور نجس ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔
ففی سنن أبى داود: حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبى عن مالك عن إسحاق بن عبد الله بن أبى طلحة عن حميدة بنت عبيد بن رفاعة عن كبشة بنت كعب بن مالك - وكانت تحت ابن أبى قتادة - أن أبا قتادة دخل فسكبت له وضوءا فجاءت هرة فشربت منه فأصغى لها الإناء حتى شربت قالت كبشة فرآنى أنظر إليه فقال أتعجبين يا ابنة أخى فقلت نعم. فقال إن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال « إنها ليست بنجس إنها من الطوافين عليكم والطوافات»اھ (1/ 28)
وفی الهدایة: فصل فی الاسار وغیرها وعرق كلّ شیء معتبر بسؤره لانهما یتولّدان من لحمه فاخذ احدهما حكم صاحبه وسور الأدمی وما یؤكل لحمه طاهر لان المختلط به اللّعاب وقد تولّد من لحم طاهر. اهـ (۱ / ۴۳)
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0