خرید و فروخت

انٹرنیٹ کے ذریعے خریدوفروخت کا حکم

فتوی نمبر :
29877
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

انٹرنیٹ کے ذریعے خریدوفروخت کا حکم

محترم مفتی صاحب انٹرنیٹ پر خرید وفروخت کا کاوربار کیسا ہے؟ کیونکہ کوئی خریدار اس چیز کو صرف تصویر کے ذریعے ہی دیکھ سکتا ہے؟ اصل شکل میں نہیں دیکھ سکتے ہیں، اس کاروبار میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ میں ایسی چیز بیچتا ہوں جو میرے پاس نہیں ہوتی، بلکہ جب کوئی بندہ مجھ سے خریدتا ہے اور مجھے پیسے دیتا ہے تو پھر میں ان پیسوں میں سے اپنا منافع رکھ کر کمپنی کو کہتا ہوں کہ فلاں آدمی کو (خریدنے والا آدمی اکثر کسی اور ملک یا کسی اور شہر سے ہوتا ہے اور اس کو کوئی چیز بغیر تصویر یا ویڈیو کے دکھانا ممکن بھی نہیں ہوتا) یہ چیز بھیج دو اور پھر کمپنی خریدنے والے آدمی کو میرے نام سے خریدی ہوئی چیز بھیج دیتا ہے، اس کو Dropshipping کہتے ہیں، تو کیا یہ کاروبار جائز ہے؟ Paypla جو کہ ایک آنلائن بینک ہے، اس کے ذریعے خرید وفروخت اور لین دین کرنا جائز ہے؟ بشرطیکہ سود نہ ہو، براہ مہربانی ان سوالات کے جوابات دے کر رہنمائی کریں، آپ کا شکر گزار رہوں گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مروّجہ عام نیٹ بزنس میں چونکہ شرعی ضوابط کا لحاظ نہیں ہوتا جیسا کہ سوال میں بھی درج ہے ، اس لئے کہ اس میں یا تو ملکیت نہیں ہوتی یا کم از کم قبضہ تو عموماً نہیں ہوتا، اس لئے یہ کاروبار کرنا جائز نہیں اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: ومن اشترى شيئا لم يره فالبيع جائز، وله الخيار إذا رآه، إن شاء أخذه بجميع الثمن "وإن شاء رده"الخ (3/34)۔
و فی رد المحتار : تحت(قوله وفسد بيع سمك لم يصد لو بالعرض إلخ) ظاهره أن الفاسد بيع السمك، وأنه يملك بالقبض. وفيه أن بيع ما ليس في ملكه باطل الخ (5/60)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29877کی تصدیق کریں
0     460
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات