زید کی شادی کو سولہ(16) سال ہوچکے ہیں، وہ نشہ کا عادی ہے اور ہمیشہ گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہے،ایک دن لڑکی کے میکے میں دونوں(زوجین) میں کسی بات پر جھگڑا ہوجاتا ہے اور بیوی شوہر کو کسی جگہ سے اٹھنے کا بولتی ہے،جو اسے ناگوار گزرتا ہے اور کہتا ہے میں اب اپنے محلہ"x" جارہا ہوں،اگر تم وہاں آئی تو تمہیں133 بار طلاق ہے،آیا اب لڑکی کا محلہ"x" میں جانے سے نکاح ٹوٹ جائے گا؟یا پھر اس کا کوئی کفارہ ہوسکتا ہے،اور اگر وہ محلہ"x" جاتی ہے تو کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟
نوٹ: لڑکی اب تک اپنے گھر واقع محلہ"y" ہے،لڑکے کے گھر واقع محلہ"x" نہیں گئی،جبکہ وہ محلہ"x" استانی بھی ہے اور نوکری کی مجبوری کے لئے اسے وہاں جانا ہی پڑے گا۔
اس تعلیقِ طلاق کے بعد زید کی بیوی مذکور محلے میں جائے گی تو معلق تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوجائے گی،جس کے بعد بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ نکاح اور رجوع نہ ہوسکے گا۔
تاہم اگر زید یہ چاہتا ہو کہ اس کی بیوی مذکور محلے میں جائے اور طلاقِ ثلاثہ سے بھی بچ جائے تو اس کے لئے یہ تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے کہ زید اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دے کر اپنے سے الگ کردے اور عدت ختم ہونے تک اس کی بیوی مذکور محلے میں ہرگز نہ جائے،پھر جب عدت پوری ہوجائے تو اس وقت مذکور محلے میں چلی جائے،اس وقت چونکہ اس کی بیوی اس کے نکاح میں نہیں ہوگی، اس لئے اب مذکور محلے میں جانے کی وجہ سے اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور اس کی قسم بھی پوری ہوجائے اور اس کے بعد زید دو گواہوں کی موجودگی میں باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ باہم عقدِ نکاح کرلے، اس کے بعد مذکورہ عورت کے اس محلے میں آنے جانے سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی،تاہم یہ بات ملحوظ رہے کہ زید کو آئندہ کے لئے صرف دو(2) طلاقوں کا اختیار رہے گا، اس لئے آئندہ کے لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کریں۔
کمافی الدرالمختار: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها اھ(3/355)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0