زید نے دل میں منت مانی کہ اگر میرے فلاں کام ہوجائے، تو ایک لاکھ روپے کسی مسجد کی تعمیر میں لگاؤں گا، پھر کسی سے سنا کہ مسجد کی منت نہیں ہوتی ، تو زبان سے کہا کہ پچاس ہزار مسجد کی تعمیر اور پچاس ہزار کسی غریب کو دوں گا؟ اب زید کے ذمے کس منت کو ادا کرنا ہے؟ مہربانی کر کے جواب جلد دیجئے گا تاکہ منت جلد ادا کی جاسکے؟ شکریہ ۔
سائل کی نذر واقع نہیں ہوئی، لہذا سال پر مذکور دونوں چیزوں میں سے کوئی ایک بھی لازم نہیں ، البتہ جب اس نے کام ہوجانے کی صورت میں بطور شکر ایک ارادہ نیک کیا ہے، اس پر عمل کر لینا چاہئے۔
کما فی التاتارخانیة: رجل قال ان برئت من مرضی ھذا ذبحت شاۃ فبرأ لایلزم شیئ، ألایلزمہ شئ الاّ أن یقول اللہ علی أن أذبح شاۃ الخ (4/ 42)۔