السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ!
امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے۔ بندہ کا الیکٹرانکس کا کاروبار ہے، اور اس بارے میں راہنمائی فرمائیں کہ ایل سی ڈی کی خريد و فروخت کا کیا حکم ہے ؟ فجزاکم اللہ جزاءً حسناً
ایل سی ڈی (L.C.D) کی خرید و فروخت جائز ہے ،اور اس سے حاصل شده آمدنی بھی حلال ہے ۔
کمافي حاشية ابن عابدين: وشرط المعقود عليه ستة: كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك للبائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدور التسليم اھ (4/ 505)۔
وفي الفتاوى الهندية: ومنها في المبيع وهو أن يكون موجودا (إلی قوله) وأن يكون مملوكا في نفسه وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه (إلی قوله) وأن يكون مالا متقوما شرعا مقدور التسليم في الحال أو في تالي الحال كذا في فتح القدير اھ (۳/۳)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا/ پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1