خرید و فروخت

دکاندار کے پاس دولاکھ روپے رکھوا کر اس سے ماہانہ راشن وصول کرنا

فتوی نمبر :
35558
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

دکاندار کے پاس دولاکھ روپے رکھوا کر اس سے ماہانہ راشن وصول کرنا

اگر کوئی شخص کسی بڑے تاجر کے پاس اپنی رقم مثلاً دو لاکھ رکھوائے ،پھر وہ تاجر اس شخص کو ہر مہینے مخصوص راشن دے،آٹے کی بوری یا چاول کی بوری اس طور پر کہ رکھوائی گئی رقم بر قرار رہے کہ جب بھی وہ لینا چاہیے گا پوری دو لاکھ لیگا؟ آیا کہ ایسا معاملہ کرنا درست ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا کہ مذکور دو لاکھ روپے بطور قرض رکھوائے گئے ہیں یا بطور مضاربت وشرکت ؟تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگر بطور قرض دو لاکھ روپے رکھوائے گئے ہیں، تو سوال میں ذکر کردہ معاملہ کی صورت صراحتاً سود پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے جس سے احتراز لازم البتہ اگر مضاربت وشرکت کی صورت ہو اور ماہانہ راشن اس کے منافع میں سے دیا جاتا ہو اور بوقت حساب شخص مذکور کے لئے طے شدہ منافع سے اسے منہا کیا جاتا ہو تو یہ صورت اگر چہ جائز اور درست ہے، مگر شرعی حکم معلوم کرنے کے لیے معاہدہ کی تفصیل ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنویر الابصار: ھی عقد شركة في الربح بمال من جانب وعمل من جانب وركنها الإيجاب والقبول الخ ( 5/645)۔
و فی الھدایۃ: و من شرطھا ان یکون الربح بینھما مشاعاً لایستحق احدھما دراھم مسماۃ من الربح لان شرط ذلک یقطع الشرکۃ بینھما ولابد منھما کما فی عقد الشرکۃ الخ (3/258)۔
و فی الرد المختار: تحت [مطلب كل قرض جر نفعا حرام] (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا(الی قولہ) وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لابأس به ويأتي تمامه الخ (5/66)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35558کی تصدیق کریں
0     354
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات