شیرمحمد کی دو بیویاں (عائشہ اور کرن بی بی) تھیں ,وہ ان میں بہت فرق کرتا تھا نوبت یہاں تک آئی کہ عائشہ کے والد نے شیرمحمد کوبلاکر8 مرد اور 6 عورتوں کے سامنے اس بات پر فیصلہ کیا کہ آئندہ آپ نے دونوں بیویوں میں تھوڑا بھی فرق (انصاف نہیں کیا ) کیا تو تمہاری او پر عائشہ طلاق ہےتو شیرمحمد نے 3 دفعہ دہرایا کہ ہاں میں نے اگر تھوڑا بھی فرق کیا (یعنی انصاف نہیں کیا) تو مجھ (شیر محمد )پر دونوں بیویاں طلاق ہیں اس کے بعد شیر محمد ایک دو مہینے تک فرق کرتا رہا یہاں تک کہ ازدواجی تعلقات میں بھی تو کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ عائشہ کو طلاق ہوئی کہ نہیں ؟
سوال میں مذکور بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ مسمی شیر محمد نے مذکورہ جملہ "ہاں، میں نے اگر تھوڑا بھی فرق کیا تو مجھ پر دونوں بیویاں طلاق ہیں " تین دفعہ دہر ایا تھا، تو اس سے اس کی دونوں بیویوں پر تین طلاقیں معلق ہو چکی تھیں، اس کے بعد اگر مسمی شیرمحمد نے واقعۃً دونوں بیویوں کے حقوق میں برابری کا لحاظ نہ رکھا ہو ، جو اس کے اقرار یا شہادتِ شرعیہ سے ثابت ہو چکا ہو، تو شرط پائے جانے کی وجہ سے اس کی دونوں بیویوں پر تینوں طلاقیں واقع ہو کرحرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، جس کے بعد نہ تو رجوع ہو سکتا ہے اور نہ بغیر حلالۂ شرعیہ کےدوبارہ با ہم عقد ِنکاح ہو سکتا، جبکہ دونوں عور تیں ایام عدت گزرنے کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ عقد ِنکاح کرنے میں آزاد ہیں۔
کمافی الھندیة:إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ءاھ(1/473)-
وفیھاایضاً: ولو خلل الشرط فقال: أنت طالق إن دخلت الدار أنت طالق إن دخلت الدار أنت طالق إن دخلت الدار أو قدم الشرط ما لم تدخل لا يقع الطلاق فإذا دخلت وقعت ثلاث تطليقات بالاتفاق كذا في الخلاصة.اھ(1/429)-
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0