میرا سوال یہ ہےکہ ہم الیکٹریکل سامان چائنہ سے امپورٹ کرتے ہیں، سامان حاصل کرنے کے بعد ایک ڈالر اس وقت 132 روپے کا تھا، اور جب ہم نے لوکل مارکیٹ میں ہر چیز کی قیمت متعین کی ،تو اسکے دو دن بعد ایک ڈالر 145 کا ہو گیا، تو پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہم سامان کی قیمت بڑھا سکتے ہیں؟ کیا جب دوسر ا سامان آئے تو اس دوسرے کی قیمت بڑھائیں؟
امپورٹ شدہ سامان کی مارکیٹ میں قیمت متعین کرنے کے بعد بھی اس میں اضافہ کرنا شرعاً جائز ہے، اس لئے دوسرے سامان آنے کا انتظار کرنا کوئی ضروری نہیں، بشرطیکہ اس میں کسی قسم کی دھوکہ دہی اور قانون کی خلاف ورزی سے کام نہ لیا جائے۔
ففي الدر المختار: (ولا يسعر حاكم) لقوله - عليه الصلاة والسلام - «لا تسعروا فإن الله هو المسعر القابض الباسط الرازق» (إلا إذا تعدى الأرباب عن القيمة تعديا فاحشا فيسعر بمشورة أهل الرأي) (إلی قوله) وأفاد أن التسعير في القوتين لا غير وبه صرح العتابي وغيره، لكنه إذا تعدى أرباب غير القوتين وظلموا على العادة فيسعر عليهم الحاكم اھ (6/ 400)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1