میں اسلامی بینک میں ماہانہ منافع کے اکاؤنٹ کھولنا چاہتا ہوں، تفصیلات لنک میں دیکھیں، اسلامی بینک کے مطابق شریعہ سپر وائزری بورڈ کے افراد کا چیئرمین مفتی ۔۔۔۔ہے، یہ جامعہ ۔۔۔۔ کے فاضل ہے۔
مذکور اسلامی بینک کے معاملات اگر مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی انجام پاتے ہوں، اور بینک والے بھی اپنے معاملات میں شرعی اصولوں کا لحاظ رکھتے ہوں، تو سائل کے لیے ایسے بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی گنجائش ہے۔