(+92) 0317 1118263

طلاق معلقہ

"اپنی امی کے گھر جانے کا نام بھی لیا تو تمہیں تین طلاق "کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
36376
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اپنی امی کے گھر جانے کا نام بھی لیا تو تمہیں تین طلاق "کہنے کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو کسی مسئلہ پر کہہ دیا کہ آئندہ اپنی امی کے گھر جانے کا نام بھی لیا تو تمہیں تین طلاق، برائے مہربانی میری مدد فرما ئیں،کیونکہ کبھی وہ امی کے گھر نہیں جا سکتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور صورت میں سائل کی بیوی جب بھی اپنی ماں کے گھر جانے کا کہے گی تو سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی، البتہ مذکور معلق تین طلاقوں سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ سائل اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دیدے اس کے بعد سائل کی بیوی عدت میں بیٹھ جائے ، اس عدت کے دوران بھی سائل کی بیوی میکے جانے کا مطالبہ نہ کرے جب عدت گزر جائے تو اس کے بعد سائل کی بیوی اپنے والدین کے گھر چلی جائے، تو اس طرح تین طلاق کی شرط پوری ہو جائے گی، اور چونکہ سائل کی بیوی اس وقت سائل کے نکاح میں نہ ہو گی تو مزید کوئی طلاق واقع نہ ہو گی ، اس کے بعد باہمی رضا مندی سے نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کر لیا جائے ، تو اس کے بعد اس کی بیوی اگر میکے جانے کا کہے گی تو اس سے طلاق واقع نہ ہو گی، تاہم اس تجدید نکاح کے بعد سائل کو آئندہ کے لئے فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا اس لئے طلاق کے معاملہ میں آئندہ احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية :وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق اھ (ج ١ ص ٤٢٠).
وفي الدر :فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعدالعدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها اھ ( ج ٣ ص ٣٥٥)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36376کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میرے پاس نہیں آئی تو طلاق "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • " ایسی ہی طلاق ہو جیسے کلما والی طلاق" کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "کلما کی قسم کھاتا ہوں کہ جو بھی میری بیوی بنے گی مجھ پر طلاق ہوگی" کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر گھر سے باہر گئی تو سمجھ لینا کہ طلاق ہوگئی ہے "ان الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "تم نے اگر بال کاٹے تو میری بیوی نہیں" کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات