السلام علیکم!
حضرت میرا ایک اہم مسئلہ ہے کہ اذان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور ہم نے مسجد میں عشاء کی نماز بغیر اذان جماعت کے ساتھ ادا کی ہے , نماز ادا ہوگئی ہے؟
اذان سنتِ مؤکدہ ہے اور اذان کا ترک کرنا گناہ ہے، تاہم اگر اذان کے بغیر نماز ادا کی گئی تو نماز ادا ہو چکی ہے۔
كما في الدر المختار: (و) سببه (بقاء دخول الوقت وهو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس في وقتها ولو قضاء لأنه سنة للصلاة ( ١ / ٣٨٤)