وقف

زندگی میں اپنی جائیداد مسجد کے نام کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
36884
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

زندگی میں اپنی جائیداد مسجد کے نام کرنے کا حکم

میرے انکل کا ایک بیٹا ہے،انکل اور اس کے بیٹے میں لڑائی ہوئی،انکل اپنی پراپرٹی مسجد کے نام کرنا چاہتا ہے اور یہ کہ پراپرٹی مسجد کے نام رہی اور اس کی آمدنی اپنی زندگی تک خود لیتا رہا اور فوت ہونے کے بعد یہ مسجد کے نام ہے،اس لئے مسجد کو ملتی رہی،کیا وہ اپنے بیٹے کا حق اس طرح مسجد کے نام کرسکتا ہے؟اور مسجد کے نام کی پراپرٹی کی آمدنی اپنی زندگی تک خود لے سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائل کے انکل اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے تمام مال وجائیداد کا تنہا مالک ہے،وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرسکتا ہے،اس کی اولاد کا اس کی زندگی میں جائیداد میں حصہ داری کا مطالبہ کرنا درست نہیں،لہذا سائل کا انکل اگر اپنی پراپرٹی مسجد کے لئے وقف کرنا چاہے اور جب تک وہ زندہ رہے،تب تک اس کی آمدنی اپنے لئے مختص کرے تو شرعاً ایسا کرنا جائز اور درست ہے،البتہ اس میں خالص اللہ کی رضامندی کی نیت ہونی چاہیئے،اگر ورثاء کو محروم کرنے کی غرض سے ایسا کیا جائے تو ثواب سے محرومی ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (وعندهما هو حبسها على)حكم (ملك الله تعالى وصرف منفعتها على من أحب) ولو غنيا فيلزم، فلا يجوز له إبطاله ولا يورث عنه وعليه الفتوى ابن الكمال وابن الشحنة اھ(4/338)۔
وفی الفتاوی الھندیة: في الذخيرة إذا وقف أرضا أو شيئا آخر وشرط الكل لنفسه أو شرط البعض لنفسه ما دام حيا وبعده للفقراءقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى -: الوقف صحيح ومشايخ بلخ رحمهم الله تعالى أخذوا بقول أبي يوسف - رحمه الله تعالى - وعليه الفتوى ترغيبا للناس في الوقف وهكذا في الصغرى والنصاب، كذا في المضمرات اھ(2/398)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36884کی تصدیق کریں
0     596
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات