میری شادی کو تین سال تین مہینے ہوئے ہیں، اور میرے دو بیٹے ہیں ، میری بیوی کو دو طلاقیں ہو چکی ہیں ، اور ۲۳ فروری ۲۰۱۹ کوایک جھگڑے میں , میں نے اسے ڈرانے کے لئے کہا کہ ”اب تو چیخی تو تجھے تیسری طلاق ہے “جسے سن کے وہ چپ ہو گئی ، گویا اس نے اس موقع پر میری بات مان لی ، اس کے کچھ دیر بعد وہ دوبارہ بولنا شروع ہوئی جسے میں سمجھ رہا تھا کہ وہ چیخ رہی ہے، لیکن وہ کہتی ہے کہ میں چیخی نہیں صرف اونچا بولی، میں سمجھا کہ طلاق واقع ہو گئی ہے، تو میں نے گھر بات کی کہ میری طرف سے فارغ ہوچکی ہے ، میری نیت طلاق دینے کی نہیں تھی صرف مقصد اسے چپ کرنا تھا جو وہ اس وقت ہو گئی، آیا کیا طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟
چیخنا عرف میں عام معمول کے غصہ سے زیادہ اونچی آواز میں بولنے کو کہتے ہیں ، اس لئے ۲۳ فروری ۲۰۱۹ کو جھگڑے کے موقع پر شوہر نے بیوی کو وقتی طور پر چپ کرانے کے لئے یہ الفاظ استعمال کیے کہ " اب اگر تو چیخی تو تجھے تیسری طلاق ہے " اور ان الفاظ کے بعد بیوی فی الوقت خاموش بھی ہو گئی , بعد میں اگر چہ اس نے اونچی آواز میں دوبارہ بولنا شروع کر دیا ہو جس کے چیخ ہونے میں بھی شک ہے تواس صورت میں وقوعِ طلاق کے مفروضہ پر شوہر کا مذکور الفاظ کہ "میری طرف سے فارغ ہوچکی ہے" استعمال کرنے سے بھی اس کی بیوی پر تیسری طلاق واقع نہ ہو گی۔
کمافی البدائع الصنائع: وأما بيان ركن الطلاق هو اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق (الی قوله ) وأما الذي يقوم مقام اللفظ فالكتابة والإشارة.(3/99)
وفی الدرالمختار: (شرطه الملك) حقيقة كقوله لقنه: إن فعلت كذا فأنت حر أو حكما، ولو حكما (كقوله لمنكوحته) أو معتدته (إن ذهبت فأنت طالق) (، أو الإضافة إليه) أي الملك الحقيقي عاما أو خاصا، كإن ملكت عبدا أو إن ملكتك لمعين فكذا أو الحكمي كذلك (كإن) نكحت امرأة أو إن (نكحتك فأنت طالق) (3/244)۔
وفیه ایضاً: (فإن اختلفا في وجود الشرط) أي ثبوته ليعم العدمي (فالقول له مع اليمين) لإنكاره الطلاق، ومفاده أنه لو علق طلاقها بعدم وصول نفقتها أياما فادعى الوصول وأنكرت أن القول له وبه (الی قوله ) إلا إذا برهنت) فإن البينة تقبل على الشرط(3/257)
وفی ردالمحتار: تحت (قوله في وجود الشرط) أي أصلا أو تحققا قوله فالقول له) أي إذا لم يعلم وجوده إلا منها ففيه القول لها في حق نفسها.الخ (3/356)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0