طلاق معلقہ

تین طلاقِ معلّق سے بچنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
37283
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

تین طلاقِ معلّق سے بچنے کا طریقہ

میری بیوی ناراض ہو کر چلی گئی تھی اور میں نے لڑتے ہوئے کچھ گالیاں دیدیں تھیں اس کو ، اور قسم لیتے ہوئے یہ بول دیا کہ اگر دوبارہ گالی دوں تو تم کوتین طلاق ہوں , میں اس پر پریشان ہوں کہ کیا انسان ہوں اور بہت خیال بھی رکھتا ہوں کہ ایسانہ ہو , پر اس بات سے پریشان بھی رہتا ہوں، کیا اس بات کی واپسی کی گنجائش ہے ؟ اس پر رہنمائی کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب سوال میں مذکور الفاظ ادا کیے تو اس کی وجہ سے تعلیقِ طلاق منعقد ہو گئی، لہذا سائل اگر اپنی بیوی کو گالی دیگا تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جائیگی اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ رجوع بھی نہ ہو سکے گا، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔ البتہ اگر سائل یہ چاہتا ہو کہ کہیں گالی دیدینے سے اس کی بیوی پر معلق تینوں طلاقیں واقع نہ ہوں تو اس کیلئے یہ تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے کہ سائل اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دیکر اپنی زوجیت سے الگ کر دے اور اس کی عدت ختم ہونے تک وہ ہر گز اسے گالی نہ دے ، پھر جب بیوی کی عدت ختم ہو جائے تو اسے گالی دے ( اور اس کے ساتھ تو به داستغفار اور آئندہ کیلئے بیوی یا کسی اور کو گالی دینے سے مکمل اجتناب کرے)، اس وقت چونکہ اس کی بیوی اس کے نکاح میں نہیں ہو گی، اس لئے اب اس کے گالی دینے کی وجہ سے اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور اس کی قسم بھی پوری ہو جائیگی، چنانچہ اس کے بعد دوبارہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق میر کے تقرر کے ساتھ باہم عقدِ نکاح کر لیں، اس کے بعد سائل کے اسے گالی دینے سے اس پر مزید کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدةتدخلها فتنحل اليمين فينكحها الخ. (355/3)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37283کی تصدیق کریں
0     839
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات