طلاق معلقہ

ایک ساتھ تین طلاق معلّق کرنے کا حکم اور اس سے نکلنے کا راستہ

فتوی نمبر :
38079
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

ایک ساتھ تین طلاق معلّق کرنے کا حکم اور اس سے نکلنے کا راستہ

مفتی صاحب ایک دوست کی بہن کی بچپن میں منگنی کر دی گئی اور اب جب وہ لڑکی بالغ ہوئی ہے تو وہ اس سے انکار کر رہی ہے جب کہ گھر کے باقی لوگ ماسواایک بھائی کے سب اس رشتہ کرنے پر راضی ہیں اور اسی طرح جن کے گھر رشتہ ہوا ہے وہ بھی راضی ہیں لڑکی نےاپنے ایک بھائی کوا عتمادمیں لیتے ہوے کہا کہ کوئی بھی نہیں مانتا اب آپ ہی کچھ کرو , سولڑکی کے اس بھائی نے جن کے گھر رشتہ ہوناہےانکے والد صاحب کو کال کرکے کہا کہ اگرکسی نے بھی میری بہن کی شادی آپ کے لڑکے کے ساتھ کی تو میری بیوی کو ایک طلاق ہو گی اور کال کاٹ دی اوراسی طرح اس لڑکے والے خاندان کے دوسرے فرد کو کال کر کے کہا کہ اگر کسی نے ایسا کیا تو میری بیوی پر تین طلاقیں ہوں گی ؟ اب وہ لڑکی کا بھائی اس بات پر بہت شرمندہ ہے اور معلوم کرنا چاہتا ہے کہ اگر لڑکی کو کسی طرح سے منا کر شادی کے لئے راضی کر لیا جائے تو نکاح کیسے ہو سکتا ہے جب کہ اس کی اپنی طلاق بھی واقع نہ ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور لڑکی کے بھائی کا منگیتر کے والد کو کال کر کے اولاْ مذکور جملہ "اگر کسی نے بھی میری بہن کی شادی آپ کے لڑکے کے ساتھ کی تو میری بیوی کو ایک طلاق" اور اس کے بعد خاندان کے دیگر افراد کو فون کر کے یہ جملہ کہا کہ " اگر کسی نے ایسا الخ " تو اس سے مجموعی طور پر تین طلاق معلق ہو چکی ہیں ، اب مذکور بھائی کی بہن کی شادی منگیتر سے کرنے کی صورت میں اس بھائی کی بیوی پر معلق تین طلاق واقع ہو کر حرمت ِمغلطہ ثابت ہو جائیگی تاہم مذکور بھائی تین طلاقوں سے بھی بچنا چاہتا ہو اور اپنی بہن کا نکاح اس کے منگیتر سے بھی کرنا چاہتا ہو تو اس کی تدبیر یہ ہو سکتی ہے کہ مذکور بھائی اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن د یدے ، عدت کے دوران بہن کا نکاح اس کے منگیتر سے ہر گز نہ کرے، جب عدت گزر جائے تو بہن کا نکاح اس لڑکے کر دیا جائے اس سے شرط پوری ہو جائیگی اور اس وقت نکاح نہ ہونے کی وجہ سے معلق تین طلاقیں بھی واقع نہ ہوں گی ، چنانچہ عدت کے بعد باہمی رضامندی سےتجدیدِ نکاح کر کے دونوں میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، البتہ شوہر کو آئندہ کے لئے دو طلاقوں کا اختیار رہے گا جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دے دیگا تو اس کی بیوی ،اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائیگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية : و اذا اضافه الى الشرط وقع عقيب الشرط اھ (420/1).
و فيها ايضا : وزوال الملك بعد اليمين بأن طلقها واحدة أو ثنتين لا يبطلها فإن وجد الشرط في الملك انحلت اليمين بأن قال لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق فدخلت وهي امرأته وقع الطلاق ولم تبق اليمين وإن وجد في غير الملك انحلت اليمين بأن قال لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق فطلقها قبل وجود الشرط ومضت العدة ثم دخلت الدار تنحل اليمين ولم يقع شيء (1/416)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38079کی تصدیق کریں
0     863
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات