وقف

مدرسہ کی موقوفہ زمین فروخت کرکے اس کی رقم تعمیرِ مسجد میں لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
38120
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مدرسہ کی موقوفہ زمین فروخت کرکے اس کی رقم تعمیرِ مسجد میں لگانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
ایک شخص نے دوکنال زمین مسجد اور مدرسہ کے لئے وقف کی ہے،مسجد اور مدرسہ کے لئے الگ الگ نشاندہی بھی کردی ہے،البتہ بیرونی دیوار ایک ہی ہے،اب وہ چاہتا ہے کہ جو زمین مدرسہ کے لئے وقف کی گئی ہے،اس میں سے کچھ جگہ بیچ کر مسجد کی تعمیر پر لگاؤں،کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا؟بیان فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور نے اپنی زمین کا جو حصہ علیحدہ طور پر مدرسہ کے لئے وقف کرکے اپنی ملکیت سے الگ کردیا تھا تو شرعاً یہ وقف درست منعقد ہوچکا ہے، اب مسجد کی غرض سے مدرسہ کے لئے وقف شدہ زمین میں سے کسی حصہ کو فروخت کرنا جائز نہیں،بلکہ اس کے لئے کوئی اور بندوبست کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار:(فإذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن) الخ
وفی الشامیة: تحت(قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه، ولا يعار، ولا يرهن لاقتضائهما الملك درر اھ(4/351)۔
وفی الشامیة:(قوله: إن اختلفت جهة وقفهما) ولو وقف نصف أرضه على جهة معينة، وجعل الولاية عليه لزيد في حياته وبعد مماته، ثم وقف النصف الآخر على تلك الجهة أو غيرها (الیٰ قوله) لما وقف كل نصف على حدة صارا وقفين اھ(4/355)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38120کی تصدیق کریں
0     968
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات