خرید و فروخت

کیا قسطوں پر پلاٹ لینا جائز ہے؟اور اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
38596
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کیا قسطوں پر پلاٹ لینا جائز ہے؟اور اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

کچھ لوگ پلاٹ قسطوں پر لیتے ہیں، پھر ایک دو سال کے بعد منافع حاصل کرنے کے لیے بیچ دیتے ہیں اور اس کے بعد دوسری جائیداد خرید لیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے ؟
میں ایک پلاٹ مہینہ وار قسطوں پر خریدنا چاہتا ہوں،کیونکہ فی الحال میرے پاس اضافی روپیہ ہیں، شاید ایک سال کے بعد میں منافع حاصل کرنے کے لیے بیچ دوں یا قسطوں کو مکمل کرنے کے بعد کرایہ پر دوں، کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قسطوں پر پلاٹوں کی خرید و فروخت جائز ہے، بشرطیکہ کہ مجلس ِعقد میں ہی طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار قسطوں پر ہوگا، قسطوں کی ادائیگی کا وقت اور ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے، نیز کسی قسط کی تاخیر پر کوئی اضافی رقم بھی وصول نہ کی جائے، چنانچہ مذکور شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے پلاٹ خریدنا اور اس پر قبضہ کرنے کے بعد منافع حاصل کرنے کے لیے آگے فروخت کرنا شرعا جائز اور درست ہے۔
جبکہ مذکور پلاٹ اگر سائل نے فروخت کرنے کی حتمی نیت سے نہ خریدا ہو،بلکہ یہ نیت ہو کہ یا تو اس میں مکان تعمیر کر کے کرایہ پر دے دونگا یا اگر اچھی قیمت ملنے کی امید ہو تو اُسے فروخت کر دونگا تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ اس پلاٹ کی زکوۃ لازم نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع : وكما يجوز ضرب الاجل الاداء الثمن دفعة واحدة كذلك يجوز ان يكون اداء الثمن بأقساط، بشرط أن تكون آجال الاقساط و مبالغها معينة عند العقد وقد يسمى البيع بالتقسيط و هو نوع من البيع الموجل. والاقساط قد تسمى نجوما اھ (۱/ ۵۳۹)۔
و في الدر المختار: (صح بيع عقار لا يخشى هلاكه قبل قبضه) من بائعه لعدم الغرر لندرة هلاك العقار، حتى لو كان علوا أو على شط نهر ونحوه كان كمنقول اھ (5/ 147)۔
و في الدر المختار: والأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكى بنية التجارة بشرط عدم المانع المؤدي إلى الثنى اھ (2/ 273)۔
وايضا في الدر المختار: ولو نوى التجارة بعد العقد أو اشترى شيئا للقنية ناويا أنه إن وجد ربحا باعه لا زكاة عليه اھ (2/ 274) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شبیراللہ عبدالرؤف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38596کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات