خرید و فروخت

بطورِ کمیشن پیسے لیکر پلاٹ فروخت کرنا

فتوی نمبر :
38844
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

بطورِ کمیشن پیسے لیکر پلاٹ فروخت کرنا

میرے ایک جاننے والے نے مجھے ایک سوسائٹی میں اپنے لئے پلاٹ لینے کا کہا کیوں کہ میں پراپرٹی کا چھوٹا موٹا کام کرتا ہوں، وہ پلاٹ میں نے ایک پراپرٹی والے سے 2 لاکھ ساٹھ ہزار میں لیا، اور آگے ان کو 2 لاکھ 90 ہزار میں دے دیا، پیسے اس میرے جاننے والے بندے نے ہی ادا کیے، لینے سے پہلے اس کو بتایا کہ پلاٹ 2 لاکھ 90 ہزار میں مل رہا ہے، جب اس نے او کے کیا تو پھر میں نے سودا کر وایا، اس کو وہی پلاٹ 3 لاکھ 10 ہزار میں مل رہا تھا، اس لئے اس نے خوشی سے 2.90 میں لے لیا،اب میرا اس سے 30 ہزار کمانا کیا جائز اور حلال ہے ؟ میں نے اسے یہ نہیں بتایا کہ یہ پلاٹ مجھے 2.50 میں ملا ہے،یہ میں نے جس ڈیلر سے لیا اس سے ڈیل کر کے 2.50 میں لیا۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر پراپرٹی ڈیلر کی حیثیت سے مشہور ہو، یا مشہور تو نہ ہو، لیکن سائل نے اپنے دوست کو اپنے کمیشن کے متعلق بتایا ہو تو ایسی صورت میں سائل کا اپنے دوست سے تیس ہزار کمیشن لے کر اس کو پلاٹ دلانا یا پھر پراپرٹی ڈیلر سے ڈھائی لاکھ روپے میں خود پلاٹ خرید کر اس پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے جاننے والے شخص کو مستقل عقد کے ساتھ دو لاکھ نوے ہزار روپے میں فروخت کیا ہو تو بھی ان صورتوں میں یہ اضافی منافع لینا سائل کے لئے جائز اور حلال ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية شرح البداية: كل عقد يضيفه الوكيل إلى نفسه كالبيع والإجارة فحقوقه تتلق بالوكيل دون الموكل اھ (3/ 137)۔
و في الفقه الحنفي وادلته : لانہ العاقد حقيقۃ والعقد يقوم بكلامه حكما اھ (۲/ ۱۲۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم چترالی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38844کی تصدیق کریں
0     387
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات