طلاق معلقہ

طلاقِ معلّق کا حکم

فتوی نمبر :
39319
| تاریخ :
2020-01-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

طلاقِ معلّق کا حکم

السلام علیکم !
حضرت عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ناراض ہو ،اور بیوی اس کو واسطے دیکر کر منانے کی کوشش کررہی ہو مثال کے طور پر آپ کو اللہ کا واسطہ یا آپ کو قرآن کا واسطہ ہے، یا اللہ کو مانو مجھ سے ناراض نہیں ہوا کر و ،یااللہ کو مانو مجھ سے لڑا نہ کر و وغیرہ، اس طرح کے واسطے دیکر منانے کی کوشش کرے اور شوہر اس کو غصے میں کہہ دے کہ اگر آپ نے دوبارہ بلا وجہ اللہ کے نام ڈالے تو میری طرف سے تمہیں طلاق ہے اور اگر بیوی پھر بھی واسطے دے کہ اللہ کے لئےمجھ سے ناراض نہ ہو تو کیا اس صورت میں طلاق ہو گی یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکور کے یہ الفاظ تعلیق طلاق کے ہیں چنانچہ ان الفاظ کے ادا کرنے کے بعد اگر بیوی اس کو دوبارہ اللہ تعالی کا واسطہ دے گی تو شرط پائی جا نے کی وجہ سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہو جائے گی جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر عدت کے اندر رجوع کرنا چاہے تو کر سکتا ہے مگر آئندہ کیلے اس کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ،جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دیدے گا تو اس کی بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية : ألفاظ الشرط إن وإذا واذماوكل وكلما ومتى ومتى ما ففي هذه الألفاظ إذا وجد الشرط انحلت اليمين وانتهت لأنها تقتضي العموم والتكرار فبوجود الفعل مرة تم الشرط وانحلت اليمين فلا يتحقق الحدث بعده اھ (1/352)۔
وفيها أيضا : ومن جملة ألفاظ الشرط لو و من و أي و ايان و اين و أني كذا في التبيين ومنها في إذا دخل على الفعل كقوله أنت طالق في دخولك الدار يعنى ان دخلت الدار هكذا في العتابية، فإن وجد الشرط في الملك انحلت اليمين بأن قال الامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق فدخلت وهي امرأته وقع الطلاق ولم تبق اليمين اھ (1/453)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39319کی تصدیق کریں
0     555
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات