محرم و نامحرم

شوہر کا اپنی بیوی کو دوستوں کے سامنے حجاب کرنے سے منع کرنا

فتوی نمبر :
39340
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

شوہر کا اپنی بیوی کو دوستوں کے سامنے حجاب کرنے سے منع کرنا

میرے شوہر نقاب کو ناپسند کرتے ہیں، یعنی چہرہ کو چھپانے سے،اگر میں ان کے دوستوں کے سامنےچہرہ چھپاؤں تو ناراض ہوتے ہیں، مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر کا سائلہ کو غیر محارم مردوں کے سامنے نقاب کے بغیر آنے کا کہنا اور نقاب پہننے سے اسے منع کرنا شریعتِ محمدی کے خلاف حکم ہے جو کہ ناجائز ہے، اس لئے اس معاملے میں سائلہ پر شوہر کی بات ماننا لازم نہیں، لیکن سائلہ کو چاہیئے کہ حکمت وبصیرت کے ساتھ نرمی سے شوہر کو سمجھا کر اوراسے بغیر نقاب کے محارم کے سامنے آنے کے مفاسد بتا کر اس رویہ سے باز رکھنے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص: قوله تعالى يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن (الی قولہ) قال أبو بكر في هذه الآية دلالة على أن المرأة الشابة مأمورة بستر وجها عن الأجنبيين وإظهار الستر والعفاف عند الخروج لئلا يطمع أهل الريب فيهن الخ (3/371)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله بل لخوف الفتنة) أي الفجور بها قاموس أو الشهوة. والمعنى تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة الخ (1/406)۔
وفیہ ایضاً: (قوله جاز) أي من حيث الإحرام، بمعنى أنه لم يكن محظورا لأنه ليس بستر (الی قولہ) وفي المحيط: ودلت المسألة على أن المرأة منهية عن إظهار وجهها للأجانب بلا ضرورة لأنها منهية عن تغطيته لحق النسك لولا ذلك، وإلا لم يكن لهذا الإرخاء فائدة اهـ ونحوه في الخانية. الخ (2/528)۔
وفی البحر الرائق: قال مشايخنا تمنع المرأة الشابة من كشف وجهها بين الرجال في زماننا للفتنة الخ (1/284)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
یحیی عبدالکريم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39340کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلی بیٹی کے شوہر سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اجنبی عورت سے تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کیا اس سے نکاح ممنوع ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسلاام میں حجاب نہ کرنے پر سختی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیاشادی شدہ شخص کا کسی لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکا و لڑکی کا ایک گھر میں تنہا رہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات