اگر ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنے کچھ ڈیلرز کو بکنگ فائل دی ہو آگے فروخت کرنے کے لئے لیکن پلاٹ ملا نہیں، البتہ بلاک کا پتہ ہو تو اس ڈیلیوری کے ساتھ کمیشن پے کام کرسکتا ہے؟یا ڈیلر کے ذریعے نہیں بلکہ بلا واسطہ سوسائٹی والے سے کمیشن پے کام کرسکتا ہے؟
اگر مذکور فائلیں کسی موجود پلاٹ کی نمائندگی کرتی ہوں، اگر چہ وہ پلاٹ ابھی قبضہ میں نہ آیا ہو تو ا س کی خرید وفروخت کرنا اور اس پر اپنا کمیشن لینا شرعاً جائز ہوگا، ورنہ نہیں۔
کما فی فقہ البیوع: فان بیع قطعۃ غیر معنیۃ من جملۃ القطعات لایجوز عند الامام ابی حنیفۃ رحمۃ اللہ ویجوز عند صاحبیہ والظاہر انہ ان کانت جھالۃ التعین تفضی الی المنازعۃ فالاخذ بقول الامام ابی حنیفۃ وان لم تکن مفضیۃ الی المنازعۃ فقول الصاحبین اولی بالاخذ الخ (1/377)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1