السلام علیکم !
حضرت! میں سعودی عرب میں رہتا ہوں، اور میزان بینک کی " انویسٹمنٹ اسکیم " میں اکاؤنٹ کھلوا کر ان کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے ؟ برائے مہربانی مدد کریں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے زیرِ نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں، لہذا میزان بینک کے ” انویسٹمنٹ اسکیم" میں اکاؤنٹ کھلوا کر ، ان کے ساتھ کاروبار کرنا درست ہے، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔