میری بیوی حاملہ ہے،نیوڑل ٹیوب جو کہ چوتھے یا پانچویں ہفتہ بندہونا ہوتی ہو بندنہ ہونے کی وجہ سے کھوپڑی(سر کی ہڈی) نہیں بنی، اس وجہ سے بچہ کا دماغ کھلا ہے، اسے میڈیکل اصطلاحات میں آنیسیفلی کہتے ہیں اور اس کا کوئی علاج نہیں ہے، اس طرح پیدہ ہونے والا بچہ پیدائش کے کچھ گھنٹے زندہ رہتے ہیں، لیکن ہمیں یہ سب 19 ہفتےحمل کے بعد پتہ چلا، جب کہ بچے میں روح آچکی ہے۔ پانچ ڈاکٹرز کو دکھایا، ابھی ارجنٹ ڈلیوری کا مشورہ دیتے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں، جزاک اللہ۔
واضح ہو کہ چار ماہ بعد چونکہ روح ڈالی جاتی ہے اور وہ بھی زندہ انسان ہی ہوتا ہے، اسلئے اس مدت کے بعد بچے کی دماغی کمزوری یا کسی بھی عذر کی وجہ سے اسقاطِ حمل جائز نہیں، لہذا سائل کی بیوی چونکہ چارہ ماہ سے زیادہ کے حمل سے ہے اسلئے ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق اسقاط کرنا جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی رد المحتار: تحت (قوله وقالوا إلخ) قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما، وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح الخ(ج۳، ص۱۷۶)۔ واللہ اعلم
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0