خرید و فروخت

کیپٹل گین کے لیے شئیر کی خرید وفروخت کرنا

فتوی نمبر :
4084
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کیپٹل گین کے لیے شئیر کی خرید وفروخت کرنا

محترم مفتی صاحب آپ بتائیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں شیئر کا کاروبار حرام ہے یاحلال؟ میں نے نومبر 2007 سے شیئر کا کاروبار شروع کیا ہوا ہے اور چالیس ہزار کما چکا ہوں، میں جب شیئر ز خریدتا ہوں تو اس وقت میرے اکاؤنٹ میں جو رقم موجود ہوگی اس حساب سے خریدتا ہوں اور اگر اس وقت رقم موجود نہ ہو تو دو دن کے اندر اس کا انتظام کر کے ان شیئرز کی مساوی رقم حوالہ کردیتا ہوں، جن کی خریداری کی تھی، اب آپ بتائیں کہ یہ حرام ہے کہ حلال؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی خرید وفروخت درج ذیل چار شرائط کے ساتھ جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی حلال ہے ۔(1) اصل کاروبار حلال ہو، نا جائز اور حرام اشیاءجیسے شراب بنانے کی فیکٹری نہ ہو اس کمپنی کابنیادی کاروبار سود پر مبنی نہ ہو وغیرہ (2) اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو (3) اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے (4) جب منافع تقسیم ہو تو اس وقت جتنا نفع کا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو اس کو بلانیت ثواب صدقہ کردے یہ تب ہے جب شیئرز خریدنے کا مقصد کسی کمپنی کا حصہ دار بننا ہو اور پھر گھر بیٹھ کر اس کا سا لانہ نفع حاصل کرناہو لیکن بعض لوگ اس مذکور غرض سے نہیں خریدتے بلکہ ان کا مقصد کیپیٹل گین ہوتا ہے یعنی وہ اس کا اندازہ کرتے ہیں کہ کسی کمپنی کے شیئر کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، چنانچہ اس کمپنی کا شیئرز خرید لیتے اور پھر چند روز بعد جب قیمت بڑھ جاتی ہے، تو فروخت کر دیتے ہیں اور نفع حاصل کرتے ہیں، اس کی بھی شرعاً مذکورہ شرائط کے ساتھ گنجائش ہے، اس کو درست کہنے کی صورت میں دشواری سٹہ بازی کے وقت پیش آتی ہےجو اسٹاک ایکسچینج کا بہت بڑا اور اہم حصہ ہے، جس میں بسا اوقات شیئرز کا لین دین بلکل مقصود نہیں ہوتا،بلکہ آخر میں جا کر آپس کا فرق (ڈیفرنس )برابر کیا جاتا ہے اور شیئرز پر نہ تو قبضہ ہوتا ہے اور نہ ہی قبضہ پیش نظر ہوتا ہے، لہذا جہاں یہ صورت ہو کہ قبضہ بلکل نہ ہو اور نہ لینا مقصود ہو اور نہ دینا مقصود ہو بلکہ اصل مقصد یہ ہو کہ اس طرح سٹہ بازی کر کے ڈیفرنس کو برابر کر لینا مقصود ہو تو یہ صورت بالکل حرام ہے اور شریعت میں اس کی اجازت نہیں اور بعض اوقات شیئر ز کی ڈیلوری اور قبضہ کرنے سے پہلے آگے فروخت کر دیا جاتا ہے، اور شیئرز کا قبضہ یہ ہے کہ اس حصے کو فوائد ونقصانات اس حصہ کی ذمہ داری اور اس کے منافع کا حقدار بن گیا ہے یا نہیں اگر حقدار بن گیا ہے تو یہ قبضہ سمجھا جائیگا آگے فروخت کرنا جائز ہوگا اگر مذکورہ قبضہ متحقق نہیں ہوا تو آگے فروخت کرنا بھی جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المغنی لابن قدامۃ: فَصْلٌ: وَإِنْ بَاعَ شَيْئًا فِيهِ الرِّبَا، بَعْضَهُ بِبَعْضٍ، وَمَعَهُمَا، أَوْ مَعَ أَحَدِهِمَا مِنْ غَيْرِ جِنْسِهِ، كَمُدٍّ وَدِرْهَمٍ بِمُدٍّ وَدِرْهَمٍ، أَوْ بِمَدَّيْنِ، أَوْ بِدِرْهَمَيْنِ. أَوْ بَاعَ شَيْئًا مُحَلًّى بِجِنْسِ حِلْيَتِهِ، فَهَذِهِ الْمَسْأَلَةُ تُسَمَّى مَسْأَلَةَ مُدِّ عَجْوَةٍ. وَالْمَذْهَبُ أَنَّهُ لَا يَجُوزُ ذَلِكَ. نَصَّ عَلَى ذَلِكَ أَحْمَدُ، فِي مَوَاضِعَ كَثِيرَةٍ، وَذَكَرَهُ قُدَمَاءُ الْأَصْحَابِ، (الی قولہ) وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَأَبُو حَنِيفَةَ: يَجُوزُ. هَذَا كُلُّهُ إذَا كَانَ الْمُفْرَدُ أَكْثَرَ مِنْ الَّذِي مَعَهُ غَيْرُهُ، أَوْ كَانَ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ غَيْرِ جِنْسِهِ. الخ (4/28)۔
و فی سنن الترمذی: حدثنا قتيبة، قال: حدثنا حماد بن زيد، عن أيوب، عن يوسف بن ماهك، عن حكيم بن حزام قال: نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أبيع ما ليس عندي.(2/525 رقم الحدیث 1233)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4084کی تصدیق کریں
0     360
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات