اسلامی بینکاری

میزان بینک کے ساتھ معاملات کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
4134
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک کے ساتھ معاملات کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں امانت علی ہوں میرا تعلق فیصل آباد سے ہے، میرے پاس کچھ رقم ہے بزنس میں لگانے کے لئے تاکہ منافع حاصل ہو، میرے دوست نے مجھے میزان بینک کے متعلق بتایا کہ یہ اسلامی بینک ہے جس میں سود کا شبہ نہیں ہے ،میں اس کو کنفرم کرنا چاہتا ہوں، کیا اس کے ساتھ معاملہ کرنا شریعت کے مطابق جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میزان بینک کو جو بعض علماء کی طرف سے کاروباری فارمولا بنا کر دیا گیا ہے، وہ اگر چہ دوسرے مروّج بینکوں سے کہیں بہتر اور شریعت مطہّرہ کے بھی قریب تر ہے، مگر اس نظام کو چلانے والے افراد اصولِ شریعت سے ناواقفیت اور شرعی معاملات سے جہالت کی بنا پر عموماً ان معاملات اور فارمولوں کو عملی طور پر بجا لانے میں بہت سی غلطیوں کا شکار اور عملاً غیر اسلامی بینکوں کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں ، جو در اصل ضابطے کی خرابی نہیں بلکہ متعلقہ عملے کی ناسمجھی اور غلطی ہے جس کی بنیاد پر انجام دیا جانے والا معاملہ بھی شرعاً ناجائز ہوجاتا ہے، نیز ان اداروں کے غیر سرکاری اور پرائیویٹ ہونے کی وجہ سے ان کے اصول وضوابط بدلنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے اس لئے اس بینک کے ساتھ جو معاملہ کرنا ہو اگر اس کی پوری تفصیل لکھ کر بھیج دی جائے تو اس کے حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبید اللہ اسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4134کی تصدیق کریں
0     651
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات