میرا سوال اس بارے میں یہ ہے کہ میں ایک موٹر سائیکل خریدنا چاہتا ہوں، لیکن میں اس کی قیمت ایک ساتھ مکمل دینے کی استطاعت نہیں رکھتا ہوں، مجھے بیچنے والے نے 12 ماہ کی قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ قسطوں کی صورت میں مجھے بارہ ہزار (12000) روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گئے، مجھے اس کے متعلق تفصیل جواب چاہیے۔
نقد کے مقابلے میں ادھار یا قسطوں پر بیچنے کی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ درج ذیل شرائط کو ملحوظ رکھا جائے۔
(1)مجلس عقد میں ہی یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا (2) ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے (3) یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل قسطیں کتنی ہونگی (4) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو، چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے قسطوں پر خریداری بلاشبہ جائز اور درست ہے ورنہ نہیں۔
کما فی الدرالمختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع الخ (4/531)۔
و فی المبسوط للسرخسی: فإن علم ذلك قبل أن يتفرقا جاز العقد ويتخير المشتري؛ لأن حالة المجلس كحالة العقد ولكن إنما يكشف الحال للمشتري إذا علم مقدار ما أخذ به فلان رضاه به قبل ذلك لا يكون تاما فلهذا يتخير بين الأخذ والترك وإذا عقدالعقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد؛ لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم ولنهي النبي - صلى الله عليه وسلم - عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز؛ لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد الخ (13/7 باب البیوع الفاسدۃ)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1