شہادت

کن کن اموات میں شہادت کا رتبہ ہے ؟

فتوی نمبر :
42697
| تاریخ :
2020-11-17
عبادات / جنائز / شہادت

کن کن اموات میں شہادت کا رتبہ ہے ؟

کن کن اموات میں شہادت کا رتبہ ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حقیقی شہید (جس پر دنیا میں بھی شہید کے احکام جاری ہوں گے) وہ ہے جو میدان جہاد میں مارا جائے یا کسی مسلمان کے ہاتھوں ظلماً قتل ہو، جبکہ اس کے علاوہ طاعون (وبا) سے مرنے والا، پانی میں ڈوب کر آگ میں جل کریا کسی ملبہ کے نیچے دب کر مرنے والا وغیرہ بھی حکماً شہید ہوگا، تاہم سائل ان کے علاوہ کسی خاص نوع کی موت کے بارے میں پوچھنا چاہ رہا ہو تو اس کی صراحت کر کے سوال دوبارہ بھیج دے، تو ان شاء اللہ اس کے بارے میں حکم شرعی سے آگاہ کیا جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی موطأ مالك رواية محمد بن الحسن الشيباني: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الشهادة سبع سوى القتل في سبيل الله: المطعون شهيد، والغريق شهيد، وصاحب ذات الجنب شهيد، وصاحب الحريق شهيد، والذي يموت تحت الهدم شهيد، والمرأة تموت بجمع شهيد، والمبطون شهيد " (ص: 108)
وفي الهداية: " الشهيد من قتله المشركون أو وجد في المعركة وبه أثر أو قتله المسلمون ظلما (إلی قوله) ومن قتله أهل الحرب أو أهل البغي أو قطاع الطريق فبأي شيء قتلوه لم يغسل اھ (1/ 92)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عرفان نصیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42697کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچہ کی ولادت کے دوران وفات ہونے والی عورت حکما شہید ہے

    یونیکوڈ   اسکین   شہادت 0
  • کن کن اموات میں شہادت کا رتبہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شہادت 0
  • نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والا شہید حقیقی کے حکم میں ہے

    یونیکوڈ   اسکین   شہادت 0
  • مغوی شخص کو قتل کردیا جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • مردے کو زمین میں امانتاًدفن کرنے اور شہداء کے اقسام کے متعلق تفصیلی فتوی ۔

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • پیٹ کی بیماری میں مرنے والے کی شہادت - عدت گزارنے کی جگہ - عدت میں سفید کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • بم بلاسٹ میں مارے جانے والے مسلمان کی شہادت کا حکم

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • کیا کسی حادثہ سے مرنے والا شہید کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   شہادت 0
Related Topics متعلقه موضوعات