خرید و فروخت

گاؤں کا راستہ خریدنے پر رقم کس طرح لی جائے گی؟

فتوی نمبر :
44350
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

گاؤں کا راستہ خریدنے پر رقم کس طرح لی جائے گی؟

گاؤں کے لوگوں کے لئے آنے جانے کا راستہ اب حکومت نے اس کو بند کیا ہے ؟ اب راستہ خریدنے کے لئے گاؤں کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ زمین کے رقبے کے لحاظ سے پیسے جمع کیے جائیں ؟ اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گاؤں کی رؤوس کے اعتبار سے ، جس کا جس صورت میں فائدہ ہے وہ اختیار کرتا ہے ؟ ابھی اس میں شریعت کا حکم کیا ہے حوالہ کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ مذکور راستہ گاؤں والوں کا مشترکہ راستہ تھا اور حکومت نے بلا کسی وجہ کے بند کیا ہے ؟ یا گاؤں والوں نے سرکاری املاک پر راستہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے حکومت کو یہ راستہ بند کرنا پڑا، تاہم مذکور راستہ اگر گاؤں والوں کا مشتر کہ راستہ تھا، اور حکومت نے بلا کسی وجہ کے اس کو بند کرادیا تھا، تو اب شرعاً حکومتی عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس راستہ کو کھول دیں، اور اس پر جو اخراجات آئیں گے ،وہ سرکار کے ذمہ لازم ہو نگے ، البتہ اگر حکومتی عہدیداران اپنی اس ذمہ داری کو پورا نہ کر رہے ہوں اور گاؤں والے از خود راستہ کھولنے پر مجبور ہو تو ایسی صورت میں راستہ کھولنے پر آنے والے اخراجات زمین کے رقبہ کے بجائے اس راستہ کو استعمال کرنے والے تمام بالغ افراد کے ذمہ لازم ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي التاتارخانية: وفى السراجيه والخيرة : الطريق يقسم على عدد الرووس لا بقدر مساحة الاملاك اذا لم يعلم قدر الانصباء في الشرب حتى جهل قدر الانصباء يقسم على قدر الاملاك لا على عدد الرووس اھ (۱۷/ ۱۴۴)۔
و في الفتاوى الهندية: ولو اختصم أهل الطريق فادعى كل واحد منهم أنه له فهو بينهم بالسوية إذا لم يعرف أصله لاستوائهم في اليد على الطريق والاستعمال له ولا يجعل على قدر ما في أيديهم من ذرع الدار والمنزل لأن حاجة صاحب المنزل الصغير إلى الطريق كحاجة صاحب الدار الكبيرة وهذا بخلاف الشرب فإن عند اختلاف الشركاء يجعل الشرب بينهم على قدر أراضيهم وإن عرف أصل الطريق كيف كان بينهم جعلته بينهم على ذلك اھ (5/ 205)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عرفان نصیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44350کی تصدیق کریں
0     320
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات