ایک mobile application ہے جو اپنے آنے والے user کو 350 کی خریداری پر 150 روپے discount دیتی ہے، لیکن ہر کوئی یہ offer صرف ایک بار ہی لے سکتا ہے، لیکن میرے پاس ایک موبائل ہے، جس سے میں یہ offer جتنی بار لینا چاہوں حاصل کر سکتا ہوں، تو کیا میں 350 کی چیز2000 میں خرید کر آگے دوکان داروں کو 280 کو بیچ کر کاروبار کر سکتا ہوں؟ یہ طریقہ حلال ہوگا کہ نہیں؟ مہربانی فرما کر جلد جواب دے۔
مذکور اپلیکیشن کی طرف سے مذکور آفر اگر فقط اپنے نئے یوزر (user) کیلئے ہو تو سائل کا ایک دفعہ مذکور آفر سے مستفید ہونے کے بعد دوبارہ کسی طریقے سے ڈسکاؤنٹ وصول کرنا دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں ، اس لئے ان کو مذکور طریقہ کار کے مطابق کاروبار کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
ففي صحيح مسلم: عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم (إلی قوله) قال: من غش فليس مني اھ (1/ 99)۔
وفي مسند أحمد بن حنبل: إنه لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه اھ (5/ 72)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1