ایک ذہنی مریض جو اکثر اوقات اپنے حواس میں نہیں ہوتا , ذہنی بیماری کی دوائیاں استعمال کر رہا ہے جنون پن کا شکار ہے ،کئی کئی دن سوتے میں گزار دیتا ہے , اور جب جاگتا ہے تو طویل وقت جاگتا رہتا ہے , معمولاتِ زندگی شدید متأثر ہیں , وہ آناْ فاناْ اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ اگر تو فلاں جگہ گئی تو تو مجھ سے فارغ ہے , اگرچہ گھر میں ایک تنازعہ کچھ عرصہ پہلے تھا جو حل کر لیا گیا تھا , جب اس شخص سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں نے ایسا کہا تو ہے لیکن کیوں کہا مجھے اس کا کوئی پتہ نہیں ، اور اگر جاتی ہے ,طلاق کا تو ہرگز ارادہ نہیں تھا ؟ اور نہ ہے اس صورتِ حال میں اگر بیوی اس جگہ چلی جاتی ہے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟ اور اس طلاق کا حکم کیا ہوگا ؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورشخص نے مذکور الفاظ " اگر تو فلاں جگہ گئی تو تو مجھ سے فارغ ہے "مذاکرۂ طلاق میں نہ بولے ہوں، اور مذکور الفاظ کہتے وقت طلاق کی کوئی نیت بھی نہ کی ہو ، اور نہ ہی طلاق کا معنی مراد لینے پر کوئی قرینہ موجود ہو (جیسا کہ سائل کے سوال سے بھی معلوم ہو رہا ہے) تو مذکور الفاظ سے تعلیقِ طلاق منعقد نہیں ہوئی، لہذا اب اگر مذکور شخص کی بیوی اس جگہ جائے گی تب بھی اس پرکوئی طلاق واقع نہ ہو گی، تاہم آئندہ کے لیے اس طرح کے الفاظ کہنے سے اجتناب کرنا چاہئیے ۔
کمافی الدر المختار: ونحو (خلية برية حرام بائن) ومرادفها كبتة بتلة (يصلح سبا، ونحو اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد، ففي حالة الرضا) أي غير الغضب والمذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال والقول له بيمينه في عدم النية ويكفي تحليفها له في منزله، فإن أبى رفعته للحاكم فإن نكل فرق بينهما مجتبى.(3/298)
وفی ردالمحتار: (قوله للاحتمال) لما ذكرنا من أن كل واحد من الألفاظ يحتمل الطلاق وغيره والحال لا تدل على أحدهما فيسأل عن نيته ويصدق في ذلك قضاء بدائع.اھ(3/301)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0