کیا قطر اسلامک بینک سے لون لینا جائز ہے؟
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق کوئی بھی اسلامی بینک سودی قرضہ نہیں دیتا، بلکہ مضاربت، مشارکت وغیرہ کی بنیاد پر معاملات کرتا ہے، لہٰذا مذکور بینک بھی اگر ایسا ہی کرتا ہو ،اور اس کے معاملات مستند مفتیانِ کرام کے زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہوں ،تو سائل کے لئے اس کے ساتھ معاملات کرنے کی گنجائش ہوگی ورنہ نہیں۔